ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاسرگوڈ:ایک ہی خاندان کے تین بچے تالاب میں غرقآب

کاسرگوڈ:ایک ہی خاندان کے تین بچے تالاب میں غرقآب

Sat, 18 Feb 2017 21:12:30    S.O. News Service

کاسرگوڈ:18/فروری    (ایس او نیوز) ایک ہی خاندان کے تین بچے غرقآب ہونے کا دلدوز حادثہ کاسرگوڈ تعلقہ کے اڈیانڈکا کے قریب کومبربیٹو کے تالاب میں پیش آیاہے۔ غرقآب ہونے والے بچوں کی شناخت ممتاز بنت قاسم(10)، فاطمہ فریدہ  بنت ہاشم (11)اور فدا امین بنت ہاشم(7)کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق  فاطمہ فریدہ اس کی چھوٹی بہن فد امین اور ممتاز اور اس کی چھوٹی بہن تشنا سنیچر شام قریب پانچ بجے نہانے کی غرض سے قریبی تالاب گئے تھے۔ چار میں سے تین لڑکیاں فاطمہ فریدہ، فداامین اور ممتاز تالاب میں اُترکر نہانے لگے، البتہ تشنا تالاب کے اوپر ہی کھڑی ہوکر ان کو نہاتے ہوئے دیکھ رہی تھی، اچانک تینوں لڑکیاں پانی میں ڈوبنے لگی تو تشنا فوراً گھر کی طرف مدد کے لئے چلاتے ہوئے بھاگنے لگی، آواز سنتے ہی گھروالے تالاب کی طرف نکل بھاگے، مگر اس سے پہلے کہ وہ جائے وقوع پر پہنچ کر لڑکیوں کو بچاپاتے، تینوں لڑکیاں غرقاب ہوچکی تھیں۔

واقعے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ عملہ کو خبر کی، جس کے بعد متعلقہ تالاب میں تلاشی لی گئی، کافی جدوجہد کے بعد تینوں لڑکیوں کی لاشیں تالاب سے برآمد کی گئیں اور کاسرگوڈ سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے جائی گئیں۔

بدیڈکا پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پی ایس آئی دامودرن واقعے کی چھان بین کررہے ہیں۔


Share: